جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

شمالی کوریا کا جاسوسی سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ

31 مئی, 2023 10:18

شمالی کوریا کی جانب سے اپنا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی کوشش ناکامی کا شکار ہو گئی، جب راکٹ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف کے فوری بعد اعلان کیا کہ ‘چیولیما-1 کوریا کے مغربی سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، کیونکہ پرواز کرتے ہوئے دو اسٹیج انجن کے غیر معمولی اسٹارٹ اپ کی وجہ سے رفتار کھو دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا، سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے تیار، جاپان کو مطلع کردیا گیا

یہ پرواز جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کی چھٹی اور 2016 کے بعد پہلی سیٹلائٹ لانچ کی کوشش تھی۔ راکٹ سمندر میں اس مقام پر گرا، جہاں چین اور جنوبی کوریا کے خصوصی اقتصادی زون ملتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سیٹلائٹ لانچ کی مذمت کی اور پیانگ یانگ پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مذاکرات میں واپس آجائے جو 2019 سے تعطل کا شکار ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔