یوکرین کے صحت کے مراکز پر ایک ہزار سے زائد روسی حملے ریکارڈ کیئے : ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے دوران یوکرین میں صحت کی دیکھ بھال کے مراکز پر ایک ہزار 4 حملے ریکارڈ کیے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے ای میل پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 15 مہینوں کی روسی جنگ کے دوران ڈبلیو ایچ او سے تصدیق شدہ ایک ہزار 4 حملوں میں صحت کے کارکنوں اور مریضوں سمیت کم از کم 101 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین نے ایران کے ساتھ 50 سال تک تجارتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی
ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ کے دوران یوکرین میں صحت کی سہولیات پر 896، ٹرانسپورٹ پر 121، اہلکاروں پر 72 اور گوداموں پر 17 حملے ریکارڈ کیے ہیں۔ جو کسی بھی تنازع میں تنظیم کی طرف سے دیکھ بھال کے مراکز میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












