پاکستان میں سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

پاکستان میں سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے
ملک میں سونےکی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ آج 500 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 82 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کر گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے پر جا پہنچی۔
صرافہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ سونے کی قیمتوں کی طرح چاندی کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی تولہ چاندی 3150 پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قدر میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران سونے کا نرخ 5 ڈالر بڑھ کر 2726 ڈالر کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گولڈ مہنگا ہونے کی وجہ ایران اسرائیل کشیدگی، امریکا اور یورپ میں شرح سود میں کمی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












