پاکستانی اسپنر نے آئی سی سی کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی اسپنر نے آئی سی سی کا ایوارڈ جیت لیا
پاکستان کے مایہ ناز اسپنر نعمان علی کو اکتوبر کے آئی سی سی پلیئر اَف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور آخری 2 ٹیسٹ میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کی بنا پر انہیں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نعمان علی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ ایک اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی پرفارمنس کے لیے سپورٹ کرنے پر ٹیم کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے پاکستان کے نعمان علی، جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا اور کیوی آل راؤنڈر مچل سینٹنر کو نامزد کیا تھا۔
سندھ کے علاقے سانگھڑ سے تعلق رکھگنے والے 38 سالہپ نعمان علی نے 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھ۔
نعمان علی پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کے ساتھ کلب کرکٹ میں بھی پانی جادوگری کا جلوا دکھا چکے ہیں۔
ادھر نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر کو خواتین کیٹیگری میں اکتوبر کی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب کیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر ڈی اینڈرا، نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر اور جنوبی افریقہ کی لارا وولوارٹ شامل تھیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












