منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

ای میل سے متعلق نئے فیچر کا اضافہ

12 نومبر, 2024 14:35

جی میل میں ای میل سے متعلق نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کیلئے مطلوبہ مواد یا ای میلز ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرچ فلٹرز کے ذریعے صارفین کے لیے ای میلز کو ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا کیونکہ انہیں Most recent اور Most relevant آپشنز دستیاب ہوں گے۔

گوگل کی ای میل سروس کی اینڈرائیڈ ایپ میں نئے سرچ فلٹرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ یہ فیچر ابھی جی میل ایپ کے محدود صارفین کو دستیاب ہے او ر اس کی آزمائش کچھ عرصے سے کی جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں:جی میل میں زبردست اے آئی فیچر کا اضافہ

اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق جب یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا تو انہیں کسی چیز کو سرچ کرنے پر کمپنی کی جانب سے ایک پوپ اپ وضاحت کے ذریعے بتایا جائے گا کہ یہ فیچر کس طرح ان کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔