منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

اسرائیل اور حزب اللہ کے ایک دوسرے پر متعدد حملے

12 نومبر, 2024 15:11

بیروت: اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے زیر کنٹرول بیروت کے جنوبی مضافات میں کم از کم پانچ فضائی حملے کر دیے۔

عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے زیر کنٹرول بیروت کے جنوبی مضافات میں پانچ فضائی حملے کیے جس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیل کے اہداف پورے ہونے تک لبنان میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی سے انکار کیا ہے۔

بیروت میں یہ دھماکے اسرائیلی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا پر جنوبی مضافات میں 12 مقامات کی نشاندہی کے بعد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج کا غزہ کے العودہ اسپتال پر حملہ، 28 فلسطینی شہید

رپورٹ کے مطابق اس تازہ ترین حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ستمبر میں اسرائیل کی جانب سے اس علاقے پر بمباری شروع کیے جانے کے بعد سے شہری بڑے پیمانے پر جنوبی مضافات سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان سے جوابی حملوں میں متعدد مشکوک فضائی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہین ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔