منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک دم بڑی کمی

12 نومبر, 2024 16:14

پاکستان میں سونے کی قیمتوں یکدم ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا آج یکدم 7000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 6000 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی 50 سستا ہو کر 3250 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 77 ڈالر کی بڑی کمی سے سونے کا بھاؤ 2593 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 1300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔