منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

"ریاض سیزن؛ مقدس مقامات کے قریب گانا قبول نہیں کرسکتا”

12 نومبر, 2024 19:05

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا حالیہ بیان اور ریاض سیزن انکی پرفارمنس نے تنقید کا نشانہ بنوا ڈالا۔

گلوکار عاطف اسلم کا مبینہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے جس میں تمام بڑی ویب سائٹس سمیت کئی پورٹلز اور انسٹاگرام پیجز نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عاطف اسلم نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں پرفارم نہیں کریں گے کیونکہ ان کا دل مقدس مقامات کے قریب گانا قبول نہیں کرسکتا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسی بھی میڈیا پورٹل نے اپنے مضامین میں کسی ذریعہ کا حوالہ نہیں دیا جبکہ ذرائع کا ذکر کیے بغیر بیان جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا ہے۔

عاطف اسلم نے اس سے قبل 2019 میں ریاض میں پرفارم کیا تھا۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کی خاتون نے عاطف اسلم کا گانا گنگنا کر سب کو حیران کردیا

ایک پیج نے ایک طنزیہ پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے عاطف اسلم کے وائرل ہونے والے جعلی بیان کے ساتھ ساتھ عاطف کی جانب سے 2019 میں ریاض میں پرفارم کرنے کی طنزیہ وضاحت بھی شیئر کی۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم کے ہم آواز ڈاکٹر کی دھوم مچ گئی! کون ہے؟

دوسری جانب مشہور شخصیات اور مداح ان پوسٹوں پر تبصرے کر رہے ہیں اور عاطف اسلم کے سعودی عرب میں پرفارم نہ کرنے کے بیان کی تعریف کر رہے ہیں۔

عاطف نے اپنے جعلی وائرل بیان کے حوالے سے ایک بیان بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں۔

Truth Behind Atif Aslam's Viral Concert Statement

Truth Behind Atif Aslam's Viral Concert Statement

Truth Behind Atif Aslam's Viral Concert Statement

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BROTHERHOOD (@itsbrotherhood)

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔