"مجھے اپنے شوہر کی دوسری شادی پر کوئی اعتراض نہیں”

مجھے اپنے شوہر کی دوسری شادی پر کوئی اعتراض نہیں (فوٹو:فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حرا سومرو نے اپنے شوہر کی دوسری شادی سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔
ایف ایچ ایم کیساتھ پوڈ کاسٹ گفتگو میں اداکارہ حرا سومرو نے مردوں کی دوسری شادی کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے شوہر کی دوسری شادی ہے کوئی اعتراض نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی ضروریات جذباتی اور مالی طور پر پوری کررہا ہے اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو پھر عورت کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
حرا سومرو نے کہا کہ ویسے بھی عورت کو کسی بھی طرح سے مرد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور اگر وہ 4 بار شادی کرتا ہے تو اسے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ہوسٹ بھی ‘ہانیہ عامر’ کی محبت میں گرفتار
انہوں نے کہا کہ اگر ان کا اپنا شوہر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اوراگر وہ ان کی اور بچوں کی ضروریات کو سمجھتا ہےاور پورا کرتا ہے تو وہ اس فیصلے پر کوئی اعتراض یا تکلیف محسوس نہیں کریں گی کیونکہ ان کا شوہر ان کی دیکھ بھال کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: شادی سے متعلق خبروں پر لائبہ خان کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ کا بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جبکہ متعدد صارفین کی جانب سے اِسے شیئر کی جارہا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












