منگل، 31-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی اور پیٹرول لیوی برھانے کی تجویز دیدی

12 نومبر, 2024 20:22

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافے اور پیڑولیم لیوی بڑھانے کی تجویز دیدی۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد نے مشن چیف نیتھن پورٹرکی قیادت میں وفاقی وزیر خزانہ اورمحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جہاں وفاقی وزیرخزانہ نے وفد کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

آئی ایم ایف وفد کی حکام سے ملاقات میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں آئی ایم ایف کے وفد نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نافذ کرنے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی۔

آئی ایم ایف کی تجویز ماننے کی صورت میں 16 نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔