اسرائیل نے 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد میزائل داغ دیے

(فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد میزائل داغ دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے بیروت اور لبنان کے سرحدی علاقوں پر جارحیت کے بعد حزب اللہ نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
صہیونی چینل 11 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران لبنانی تنظیم نے اپنے حملوں میں صہیونی سرحدی قصبوں کو خصوصی ہدف بنایا ہے۔
جنوبی لبنان کی سرحد کے اندر سے حملوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی لبنان سرحد پر دراندازی؛ حزب اللہ نے اسرائیل کوشش ناکام بنادی
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ دنوں سرحدی علاقوں کو حزب اللہ کے جنگجوؤں سے خالی کرنے کا دعوی کیا تھا۔
صہیونی مبصر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی حکام سے سوال کیا کہ حزب اللہ کے حملے مسلسل جاری ہیں، ایسے میں سرحدی علاقوں سے حزب اللہ کا انفراسٹرکچر تباہ کرنے کا دعوی کیسے قبول کیا جاسکتا ہے؟۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا صبر جواب دے گیا
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ نے 200 سے زائد میزائل فائر کئے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












