پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

سابق ون ڈائریکشن اسٹار آٹوگراف سمجھ کر نکاح نامے پر دستخط کر بیٹھے

15 نومبر, 2024 14:03

خاتون مداح نے دھوکے سے ون ڈائریکشن کے سابق رکن لوئس ٹاملنسن سے آٹوگراف کے بجائے نکاح نامے پر دستخط کروالیا۔

یہ عجیب و غریب "شادی” کی کہانی اس سال کے اوائل میں سامنے آئی جب ٹاملنسن اپنے البم فیتھ ان دی فیوچر کے دورے پر انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پرفارم اور اپنے مداحوں سے مل رہے تھے۔

جس خاتون مداح نے لوئس ٹاملنسن سے نکاح نامے پر دستخط کروائے وہ دراصل ایک ٹک ٹاکر ہے جوکہ اسی منصوبے کے ساتھ مداحوں کی بیڑھ میں شامل ہوئی۔

ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ میں کانسرٹ میں اکیلی عورت کے طور پر گئی تھی لیکن وہاں سے ایک شادی شدہ عورت کے طور پر واپس آئی ہوں۔

خوشی سے حوش کھو بیٹھی خاتون مداح نے کہا کہ میں ایک شادی شدہ عورت ہوں اور میری شادی لوئس ٹاملنسن سے ہوئی، لہٰذا میں اب گلوکار کی قانونی طور پر بیوی ہوں۔

مداح کے مطابق ٹاملنسن نے جس ‘دستاویز’ پر دستخط کیے تھے وہ دراصل ایک فرضی شادی کا سرٹیفکیٹ تھا جس میں دونوں کی ایک ساتھ تصویر تھی۔

ٹاملنسن نے محسوس کیا کہ کچھ غلط ہے اور مداح سے پوچھا کہ یہ شادی کا دستاویز ہے نا؟

اگرچہ یہ اسٹار گلوکار کے خوابوں کی شادی نہیں ت لیکن ٹاملنسن نے سرٹیفکیٹ پر دستخط کردیے اور بعد میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی "بیوی” چاہیں تو انہیں جکارتہ کے مزید دورے کرنے پڑیں گے۔

خاتون مداخ خود کو ٹاملنسن کی اہلیہ کہنے کے لئے واضح طور پر پرجوش تھیں لیکن یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا میں شادیوں کو قانونی طور پر تسلیم کرنے کے لئے رسمی تقریب کی ضرورت ہوتی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔