پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

ہزاروں اسرائیلی صیہونی ریاست چھوڑ کر بیرون ملک فرار

15 نومبر, 2024 15:02

رواں سال کے آغاز سے ہزاروں اسرائیلی شہری غزہ جنگ اور سیاسی عدم استحکام کے باعث صیہونی ریاست چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہوئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو محصور غزہ کی پٹی پر جاری جنگ کے آغاز کے بعد سے کینیڈا ہجرت کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 کے اوائل میں 10 ہزار سے زائد اسرائیلی کینیڈا منتقل ہوئے جن میں سے تقریبا 8 ہزار نے ورک ویزا حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑا اضافہ ہے۔

اس نقل مکانی کے بنیادی محرکات میں سیاسی نظام کے ساتھ بڑھتے ہوئے اعتماد کا خاتمہ، بڑھتے ہوئے تنازعات، تحفظ کا احساس کم ہونا، مبینہ سماجی ناانصافیاں اور یہ یقین شامل ہے کہ حکومت اہم مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

کینیڈین وزارت امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 سے ستمبر 2024 کے اختتام تک کینیڈا نے 3705 درخواستوں میں سے 3425 اسرائیلیوں کے لیے عارضی ورک ویزوں کی منظوری دی۔

عبرانی اخبار یدیوت احرونوت نے غزہ میں تنازعہ بڑھنے سے پہلے ہی اسرائیل چھوڑنے کا انتخاب کرنے والے افراد کی تعداد میں تشویش ناک اضافے کا انکشاف کیا ہے، جس سے اسرائیلی معیشت کے مستقبل کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔