پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

15 نومبر, 2024 15:44

پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1115 اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 3250 روپے مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5500 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 13 ڈالر کے اضافے سے سونے کا بھاؤ 2565 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔