دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024؛ اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024؛ اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان (فوٹو: فائل)
کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے اسکولوں تعطیلات کا اعلان کردیا۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کیلئے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو خط لکھ کر آس پاس کے اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
خط میں شاہراہ فیصل اور کارساز کے اطراف کے تمام اسکول بند رکھنے کی استدعا کی گئی تھی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور اسکولوں کی کھلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔
مقامی انتظامیہ نے ٹریفک روٹس کی باعث اسکولوں کو 19 سے 22 نومبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں جاری ہیں۔
دفاعی نمائش میں افتتاحی تقریب، ملکی اور غیر ملکی معززین کیلئے دفاعی صنعتوں سے متعلق موضوعات پر بین الاقوامی سیمینار سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں، جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












