فواد خان کیساتھ فلم بھارتی اداکارہ کے انکشافات

فواد خان کیساتھ فلم بھارتی اداکارہ کے انکشافات (فوٹو: فائل)
بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کیساتھ اپنی فلم "عبیر گلال” کے حوالے سے اہم انکشافات کرڈالے۔
حالیہ انٹرویو میں بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا نے بتایا کہ میں نے فلم سائن کرنے سے پہلے قانونی طور پر تسلی کی، بعدازاں پاکستانی اداکار کیساتھ کام کرنے کی حامی بھری۔
انہوں نے کہا کہ فنکاروں میں کسی قسم کی سرحد یا تقسیم نہیں ہونی چاہیے لیکن میں نے قانون کے دائرے میں رہ کر فیصلہ کیا، جس کا مجھے اختیار ہے۔
مزید پڑھیں: فواد وانی کپور کی رومانوی فلم! تصویر دیکھ کر مداح حیران
فلم کی شوٹنگ اکتوبر 2024 میں لندن میں شروع کی گئی تھی، ہدایتکارہ آرتی ایس بگدی کے مطابق یہ فلم محبت اور زندگی کے زخموں کو بھرنے کی کہانی ہے، جہاں دونوں کردار اپنے سفر میں عشق کو دریافت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وانی کپور یا ریدھی ڈوگرا! فواد خان کس کیساتھ فلم کریں گے؟
سال 2019 میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی فنکاروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی، لیکن 2023 میں بمبئی ہائی کورٹ نے ان پابندیوں کو نرم کردیا تھا۔
فواد خان کا آخری بالی ووڈ پروجیکٹ "اے دل ہے مشکل” تھا، جس میں انہوں نے رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریہ رائے کے ساتھ اہم کردار ادا کیا تھا۔ اب ان کی نئی فلم کا انتظار شائقین شدت سے کر رہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












