پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

حاملہ ہونے کا فوٹو شوٹ؛ ایمن سلیم پر مداح بھڑک اُٹھے

15 نومبر, 2024 20:45

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمن سلیم کے حاملہ فوٹو شوٹ نے مداحوں کو سیخ پَا کردیا۔

چُپکے چُپکے ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے حاملہ ہونے کا فوٹو شوٹ کروایا اور شیئر کیا جس پر انہیں مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے پہلے ہی ڈرامے سے بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ کا لکس اسٹائل ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہنے والی اداکارہ کے یہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: متھیرا کی نازیبا ویڈیوز؛ ادکارہ نے ردعمل دیدیا

ایمن پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ہیں۔

اداکاری سے قبل ایمن سلیم کارپوریٹ ورلڈ سے وابستہ تھیں اور انہوں نے بین الاقوامی انویسٹمنٹ بینک جے پی مورگن میں انٹرنشپ سے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا اغاز کیا اور ‘میک کنسے اینڈ کمپنی’ میں مینجمنٹ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں نبھانے لگیں۔

مزید پڑھیں: دلہن کا لباس پہن کر مِس یونیورس مقابلوں میں پاکستانی ماڈل کی شرکت

تاہم محض ایک ڈرامے کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی ماڈل ایمن سلیم گزشتہ برس دسمبر میں کامران ملک نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

نوٹ: تصاویر غیر اخلاقی ہونے کی وجہ سے شیئر نہیں کی گئی ہیں۔۔۔۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔