پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سالانہ کار کردگی کا جائزہ لینے کے بعد 2025-24 کیلئے 16 خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سالانہ کارکردگی کے جائزے کے بعد یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل بین الاقوامی سیزن 2024-25 کے لیے 16 خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کا اعلان کردیا۔
گزشتہ سال 20 کھلاڑیوں کو دو سال کی مدت کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیزن 2023-24 کے بعد کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ سے بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کی روح متاثر کرنے لگا
پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بلے باز منیبہ علی کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں تین نئے کھلاڑی شامل ہیں جن میں گل فیروزہ، رامین شمیم اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔ تسمیہ نے پہلی بار کنٹریکٹ حاصل کیا ہے جو ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ہے جبکہ رامین اور گل بالترتیب 2018 اور 2022-23 کے بعد پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں واپس آئے ہیں۔
عالیہ ریاض، انوشہ ناصر، ایمن فاطمہ، ندا ڈار، شوال ذوالفقار اور سدرہ نواز کے کنٹریکٹ کی آئندہ سیزن کیلئے تجدید نہیں کی گئی۔ تاہم یہ کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب رہیں گے
پی سی بی آئی سی سی ویمنز فیوچر ٹورپروگرام 2025-29 کے مطابق کرکٹرز کی اگلی نسل تیار کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












