لبنان میں اسرائیلی حملے میں 15 امدادی کارکن شہید ہو گئے

لبنان میں اسرائیلی حملے میں 15 امدادی کارکن شہید ہو گئے
اسرائیلی فورسز کے لبنان کے شمال مشرقی علاقے میں ایمرجنسی رسپانس سینٹر پر فضائی حملے کے نتیجے میں 15 امدادی کارکن شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، جسے لبنانی وزارت صحت نے "وحشیانہ” قرار دیا ہے۔ لبنان کا شہری دفاع سرچ اینڈ ریسکیو اور آگ بجھانے کے کام سمیت ہنگامی خدمات انجام دیتا ہے۔
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے ‘نیا معمول بن رہے ہیں’۔
مزید پڑھیں:غزہ و لبنان جنگ؛ اسرائیلی فوج کیلئے موت کا کنواں بن گئی
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اسرائیلی حملوں میں 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کا محاصرہ جاری ہے اور علاقے کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز 28 فلسطینی شہید اور 120 زخمی ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں کم از کم 43,764 فلسطینی شہید اور 103,490 زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس دن حماس کی زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں 1139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا۔
خیال رہے کہ غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3445 افراد شہید اور 14599 زخمی ہو چکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












