پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

مقبوضہ کشمیر فرقہ وارانہ بھائی چارے کی ایک شاندار تاریخ قرار

16 نومبر, 2024 12:35

سرینگر: سینئر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقہ فرقہ وارانہ بھائی چارے کی ایک شاندار تاریخ قرار دیدی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے گزشتہ روز سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ کشمیر کی سکھ برادری انتہائی مشکل حالات میں یہاں کی مسلم برادری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی ہے۔ یہاں کے مسلم اکثریتی طبقے اوراقلیتی برادریوں کے مابین ہمیشہ باہمی اعتماد و احترام کی فضا قائم رہی ہے۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے قرار داد منظور

انہوں نے کہا کہ سکھوں نے چھٹی سنگھ پورہ کے المناک واقعے کے وقت بھی مسلمانوں کے ساتھ اپنے بھائی چارے کو ثابت قدمی کے ساتھ نبھایا۔ (20مارچ 2000 کو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر ضلع اسلام آباد کے علاقے چھٹی سنگھ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے سکھ برادری کے 35 افراد کا قتل عام کیا تھا۔

بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنا م کرنے کیلئے سکھوں کے قتل عام کا الزام مجاہدین پر عائد کیا تھا لیکن بعد ازاں واقعے کی تحقیقات سے ثابت ہوا تھا کہ یہ قتل عام بھارتی فوجیوں نے کیا تھا۔
میر واعظ نے سکھ برادر ی کو ان کے مذہبی تہوار گرو پورب کی مبارک باد یتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کشمیر کی اکثریتی اور اقلیتی برادریوں کے درمیان روابط مزید بڑھیں گے اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر پھلتے پھولتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے ظلم نے سکیورٹی کی صورتحال مزید بگاڑ دی

میرواعظ نے مقبوضہ علاقے میں آئے روز پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ سڑک حادثات کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاںاور موٹر سائیکلیں فراہم کرنے میں احتیاط سے کام لیں کیونکہ یہ بچے عموماً اپنی تیز رفتار ڈرائیونگ کے ذریعے صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانیں بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹریفک حادثات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔