پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

چار میدانوں جتنی دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ بنانے کا ریکارڈ قائم

16 نومبر, 2024 14:32

نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اور آرٹسٹ فولا ڈیوڈ ٹولرام نے دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق نائجیریا کے دارالحکومت لاگوس کے موبولاجی جانسن ایرینا کی پچ پر 10814.5 مربع فٹ یعنی تقریبا 4  ٹینس کورٹس کے مساوی بڑے ڈرائنگ کو تیار کیا گیا ہے۔

آرٹ کا یہ عظیم الشان ٹکڑا ان کے آبائی ملک کے نام ایک محبت کا خط ہے، جس میں اس کی متنوع ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔

31 سالہ ڈیوڈ تولارام کا کہنا ہے کہ ‘یہ ڈرائنگ نائجیریا کا نقشہ ہے جس میں مختلف ثقافتوں کو دکھایا گیا ہے۔ نائجیریا کا ملک ایک کثیر ثقافتی ملک ہے۔ میں کچھ ایسا بنانا چاہتا تھا جو لوگوں سے بات کرے اور لوگوں کو ان کی ثقافتوں کا جشن منانے کا موقع فراہم کرے۔

اس ریکارڈ ڈرائنگ کو شروع کرنے سے پہلے میں نے ذاتی طور پر ان مختلف ثقافتوں کا تجربہ کرنے کیلئے اپنے ملک کا دورہ کیا اور یہ وہ تجربہ تھا جو میں اس ڈرائنگ کو بنانے کیلئے اسٹیڈیم میں لایا تھا۔

کھانا، لباس، طرز زندگی، تہوار، وہ چیزیں جو ان میں سے ہر ثقافت میں موسیقی تخلیق کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں، وہ چیزیں ہیں جو میں نے ایک فرد کے ذریعہ دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ بنانے کے لئے اکٹھا کی ہیں.”

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔