پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

مشی خان ٹک ٹاکرز کی لیک ویڈیو ٹرینڈ کیخلاف بول پڑیں

16 نومبر, 2024 14:52

کراچی: مشی خان حال ہی میں ٹک ٹاکرز مناہل ملک اور امشا رحمان کی لیک ہونے والے ویڈیو ٹرینڈ کے خلاف بول پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق اس بارے میں بات کرتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کی نجی ویڈیوز لیک کرنا کافی خطرناک رجحان ہے۔ جو بھی ایسا کر رہا ہے اسے اللہ سزا دے گا۔

مشی خان نے کہا کہ میں تمام لڑکیوں سے درخواست کرنا چا ہوں گی کہ وہ اپنی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کسی کے ساتھ شیئر کرنا بند کردیں۔ میشی کا خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جال میں مت پھنسیں، بھلے ہی آپ کسی سے منگنی کر چکے ہوں اور جلد ہی اس سے شادی کرنے جا رہے ہوں۔

مزید پڑھیں:مشی خان کا خلیل الرحمان قمر کو قیمتی مشورہ

مشی خان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ لوگوں پر کیسے بھروسہ کرسکتے ہیں اور اس طرح لڑکوں کو تصاویر اور ویڈیوز بھیج سکتے ہیں؟ لڑکیاں ایسا کرتی ہیں اور پھر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس سے قبل ہم نے ٹک ٹاک کی لیک ہونے والی ویڈیوز دیکھی تھیں۔ اب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔ ایسا کرنا بند کریں اور اپنے آس پاس کی لڑکیوں کو بھی بچائیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ میشی خان اپنی سوچی سمجھی اور نظریاتی شخصیت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔