اسلام ہر قسم کے فن کی اجازت دیتا ہے، حمزہ علی عباسی

اسلام ہر قسم کے فن کی اجازت دیتا ہے، حمزہ علی عباسی
معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اسلام میں آرٹ کی تمام اقسام کی اجازت ہے بشرطیکہ وہ عقیدے کے مقرر کردہ اخلاقی معیار کی خلاف ورزی نہ کرتا ہو۔
ایک حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح آرٹ کی کچھ شکلوں کو اکثر مذہب کے منافی اور حوصلہ شکنی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ جدید اسلامی تشریحات فنکارانہ اظہار میں قابل احترام حدود پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتی ہیں۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ معروف مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی کی اسلامی فقہ کی تشریح پر عمل کرتے ہیں۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح اخلاقی حدود پر عمل کرنا ہے، لہٰذا میں ایسے کرداروں کا انتخاب کرتا ہوں جو اللہ کی مقرر کردہ اخلاقی حدود کے اندر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
ہانیہ عامر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مدد مانگ لی
مشی خان ٹک ٹاکرز کی لیک ویڈیو ٹرینڈ کیخلاف بول پڑیں
تاہم جوانی پھر نہیں آنی اسٹار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت سی چیزیں معمول پر آ چکی ہیں، حالانکہ وہ اخلاقی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
دوران انٹرویو اداکار نے کہا کہ مجھے اللہ کی وہ آیت یاد ہے جس میں وہ ہمیں بڑے گناہوں سے بچنے کی تاکید کرتا ہے کیونکہ وہ چھوٹے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔
ٍ
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












