پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

ملک میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا

16 نومبر, 2024 15:30

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ آج 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قدر 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیکس نہ دینے والے شعبے سے آمدنی حاصل کرے، آئی ایم ایف کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 5 ڈالر کی کمی سے سونے کا بھاؤ 2562 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔