ایران نے اپنے مندوب سے ایلون مسک کی ملاقات کی تردید کردی

ایران نے اپنے مندوب سے ایلون مسک کی ملاقات کی تردید کردی
ایران نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے مستقل مندوب اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل باگھائی نے بتایا کہ ایرانی مندوب امیر سعید ایراوانی اور ایلون مسک کی ملاقار سے متعلق امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع کی جانے والی ان جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسماعیل باگھائی نے اس مبینہ ملاقات کے بارے میں امریکی میڈیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر تشہیر پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کے درمیان ہونے والی ملاقات کا دعویٰ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی ایران کے مستقل مندوب سے خفیہ ملاقات
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایلون مسک اور ایرانی سفیر کے درمیان طویل ملاقات میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل یہ ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن انتظامیہ کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جب کہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












