دوسرا ٹی20؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

دوسرا ٹی20؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی (فوٹو: فائل)
آسٹریلیا نے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 148 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 134 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، گرین شرٹس کے 7 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ اسٹینڈ قومی ٹیم کو سہارا دینے میں ناکام رہا، بابراعظم صرف 3، صاحبزادہ فرحان 5، کپتان محمد رضوان 16 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کا پاکستان سے ایونٹ چھیننے کا منصوبہ بےنقاب
مڈل آرڈر بیٹر عثمان خان نے 52 اور میچ کے اختتامی لمحات میں عرفان خان نیازی نے 37 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسپینسر جانسن نے 5 اور ایڈم زمپا نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












