پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

غزہ جنگ؛ فوجیوں کی کمی! حریدی گروپ کا نوجوان بھیجنے سے انکار

16 نومبر, 2024 18:05

غزہ جنگ میں 44 ہزار فلسطنیوں کو شہید کرنیوالی قابض اسرائیلی فوج نے فوجیوں کی تعداد مزید 12 ہزار تک بڑھانے کی منظوری دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ مذہبی حریدی صہیونیوں کو فوج میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد مخصوص گروپ نے علم بغاوت بلند کردیا ہے۔

حریدی گروپ کی قیادت نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ فوج میں اپنے جوانوں کی خدمت پیش نہیں کریں گے، ہمارے نوجوان تورات کے تدریسی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے وقف ہیں۔

اسرائیل میں یہودیوں کا یہ وہ طبقہ ہے جو فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف ہے جبکہ انکے ساتھ ملکر رہنے کا درس دیتا ہے تاہم اب صہیونی ریاست کے اعلان نے انہیں چراغ پَا کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزرات دفاع، اسرائیلی فوج کے دفتر کی ویڈیوز نے صہیونیوں کی نیندیں اُڑادیں

حریدی مذہبی رہنماؤں نے بھی بھرتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوجی خدمات پیش کرنے کے بجائے ملک چھوڑنے کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر یسرائیل کاٹز نے اپنے فیصلے پر اصرار کیا تو وہ حکومتی اتحاد کو ختم کر دیں گے، جس سے نیتن یاہو کی حکومت گرنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ و لبنان جنگ؛ اسرائیلی فوج کیلئے موت کا کنواں بن گئی

واضح رہے یسرائیل کاٹز کی جانب سے الٹرا آرتھوڈوکس کو بھرتی کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب فوجی قیادت نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو فوجیوں کی تعداد میں شدید کمی سے آگاہ کیا تھا اور کہا تھاکہ فوجیوں کی قلت سے ان کے جنگی فیصلوں پر اثر پڑ رہا ہے، جس پر فوج نے نیتن یاہو کو دو میں سے ایک آپشن پیش کیا تھا کہ یا تو وہ جنگ روک دے یا پھر وہ بھرتی کی پالیسی بدل دے۔

فوج نے اعداد و شمار شائع کیے جس میں کہا گیا کہ اس کے جنگی نظام میں فوجیوں کی تعداد ضرورت کے مقابلے میں 83 فیصد ہے۔ غزہ پر جنگ کے آغاز اور لبنان تک اس کی توسیع کی وجہ سے اگلے سال بھرتیوں کی شرح 81 فیصد تک گر جائے گی ۔ اگر لازمی سروس کی مدت میں تین سال کی توسیع کی گئی تو یہ فیصد بڑھ کر 96 فیصد ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہزاروں اسرائیلی صیہونی ریاست چھوڑ کر بیرون ملک فرار

اعداد و شمار میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 48 فیصد باقاعدہ فوجی تھے 18 فیصد مستقل سروس میں تھے اور 34 فیصد ریزرو فورسز میں تھے۔ فوج نے 12,000 نئے فوجیوں کو سروس میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جن میں سے 8000 جنگجوؤں کی بھرتی کا کہا گیا تھا۔ باقی بھرتیاں انتظامی اور لاجسٹک امور کے لیے تجویز کی گئی تھیں۔

وزارت دفاع نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ حریدی بھرتی کے آرڈرز اتوار کو بتدریج اسرائیلی فوج کے تحفظات کے مطابق بھیجے جائیں گے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کو حریدیوں کو ان کے 1,000 افراد کی بھرتی کے آرڈر بھیجے جائیں گے۔ بعد میں 6,000 بھرتی کے آرڈر بھیجے جائیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔