پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

دادی کے چالیسویں میں بھکاریوں نے کروڑوں روپے لٹادیے، ویڈیو وائرل

16 نومبر, 2024 18:27

گوجرانوالہ میں کینگرہ برادری کے بچوں نے اپنی دادی کے چالیسویں کی تقریبات کو تاریخی بنا دیا۔

گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد افراد کے کھانے کی دعوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متوفی خاتون کے پوتے کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے بھیکاری برادری کے لوگ کھانے میں شریک ہوئے، 60 من مٹن پکانے کا آرڈر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ 10 دیگیں میٹھے چاول اور مربے کی بنائی گئیں تھی۔

رپورٹس کے مطابق بھکاریوں نے چہلم پر تقریباً سوا کروڑ روپے خرچ کر ڈالے، تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے ناشتے میں سری پائے جبکہ شام کے کھانے میں 250 بکرے کے علاؤہ انواع اقسام کا اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ماں نے بیٹے کو قید کرنے کیلئے گھر میں جیل بنا ڈا لی

مہمانوں کو پرائیویٹ مار کی میں کرسیوں پر بٹھا کر کھلا کھانا دیا گیا تھا جبکہ تقریب میں شرکت کرنے والوں کیلئے 2 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ بھی ارینج کی گئی تھی۔

یہ تقریب راہ والی ریلوے اسٹیشن کی گراؤنڈ میں منعقد کی گئی تھی جہاں تین شفٹوں میں پنڈال میں کرسیاں پر بٹھا کر کھانا پیش کیا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔