پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

شادی محض ساڑھے 18 برس کی عمر میں ہوئی اداکارہ کا انکشاف

16 نومبر, 2024 19:05

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور ماڈل آمنہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انکی شادی محض 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی۔

انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ محض ساڑھے 18 برس کی عمر میں یہی سوچ کر شادی کی کہ ڈانس تقریبات اور ہنگامے ہوں گے، مزہ آئے گا بعد میں پتا چلا کہ کم عمری میں شادی کی اور رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد گھر اور دیگر ذمہ داریاں بھی ادا کرنی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد ہی انہیں معلوم ہوا کہ سسرالیوں کی ذمہ داریاں کیا ہوتی ہیں، دوسرے گھرمیں جاکر کیا کام کرنا پڑتا ہے اور کس قدر ذمہ دار ہونا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: حاملہ ہونے کا فوٹو شوٹ؛ ایمن سلیم پر مداح بھڑک اُٹھے

آمنہ ملک نے کہا کہ انہیں شادی کے بعد یہ احساس ہوا کہ نئے گھر میں لوگ بھی آئیں گے، ان سے ملنا بھی ہوگا، ان کی باتیں بھی سننی پڑیں گی اور انہیں بتانا اور سمجھانا بھی پڑے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔