مقدس سرزمین پر نامناسب لباس میں کیٹ واک، مداح طیش میں آگئے

مقدس سرزمین پر نامناسب لباس میں کیٹ واک، مداح طیش میں آگئے (فوٹو: فائل)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض فیشن شو میں نامناسب لباس میں خواتین کی کیٹ واک اور گلوکاروں کی پرفارمنس نے مداحوں کو طیش دلادیا۔
ویژن 2030 کی تحت سعودی عرب میں سیاحت کے فروخت کیلئے نت نئے ایونٹس منعقد کیے جارہے ہیں جس پر ولی عہد محمد بن سلمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
حال ہی میں منعقد ہوئے ریاض فیشن شو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں اور ماڈلز نے کیٹ واک کی جس پر مداح بھڑک اُٹھے۔ اس فیشن شو میں لبنانی ڈیزائنر کے تخلیق کردہ 300 سے زائد ملبوسات پیش کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: حاملہ ہونے کا فوٹو شوٹ؛ ایمن سلیم پر مداح بھڑک اُٹھے
اختتامی تقریب میں گلوکارہ جینیفر لوپیز، سیلین ڈیون، نینسی اجرم، عمرو دیاب اور کیملا کابیلو جیسے معروف گلوکاروں نے گانے بھی گائے تھے۔
مزید پڑھیں: شادی محض ساڑھے 18 برس کی عمر میں ہوئی اداکارہ کا انکشاف
سوشل میڈیا پر اس گرینڈ فیشن شو کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جبکہ متعدد انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












