پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ایک اور حملہ

17 نومبر, 2024 10:41

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی شمالی اسرائیل میں واقع رہائش گاہ پر دو فلیش بموں سے حملہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی سروسز نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے وسط میں واقع سیزریا میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر کے صحن میں دو ہلکے بم گرے جو ایک "سنگین واقعے” کی نشاندہی کرتے ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی سروسز نے تصدیق کی کہ واقعہ کے وقت نیتن یاہو اور ان کے خاندان کے افراد گھر میں موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:وزرات دفاع، اسرائیلی فوج کے دفتر کی ویڈیوز نے صہیونیوں کی نیندیں اُڑادیں

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً رات 19:30 پر قیساریہ میں وزیر اعظم کے گھر کے قریب دو لائٹنگ بموں کا پتہ چلا، جو ان کے گھر کے صحن میں گرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورسز اور جنرل سکیورٹی سروس (شین بیت) جائے حادثہ پر موجود ہیں۔حادثے کے وقت وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس نے اشارہ کیا کہ انہوں نے شین بیت کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کا آغاز کیا ہے، کیونکہ وہاں ایک سنگین واقعہ کی بات کی جا رہی ہے جو ایک خطرناک حد تک کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے۔اس واقعے کے تحقیقات کی جائیں گی۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اتوار کی صبح ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ واقعہ ‘تمام سرخ لکیروں’ کو عبور کر گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔