اسرائیلی فوج کی غزہ کے اسکول پر بمباری،10 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ کے اسکول پر بمباری،10 فلسطینی شہید
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں پناہ گزینوں کے زیر استعمال اسکول پربمباری کردی جس میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نےغزہ سٹی میں پناہ گزینوں کے زیر استعمال اسکول پربمباری کی، حملے میں10 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 شہادتیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں:حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغ دیے
دوسری جانب مغربی کنارےمیں غیرقانونی یہودی آبادکاروں نےفلسطینی بستی پرحملہ کردیا، گاڑیوں اور دیگراملاک کو آگ لگادی، مصرمیں فرانسیسی سفیر نےرفح بارڈرکادورہ کیا اورجنگ بندی مذاکرات میں تیزی لانےکامطالبہ کیا۔
تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نےنیتن یاہو سے قیدیوں کی رہائی کےلیےجنگ بندی معاہدہ کرنے یا استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












