”لبنان، غزہ جنگ ہمیں نست و نابود کردے گی” اسرائیلی فوجی کا اعتراف

حماس سے لڑائی؛ اسرائیل فوج کا میجر، کیپٹن جہنم رسید (فوٹو: فائل)
اسرائیلی فوج کے ایک اور سابق اعلیٰ افسر نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کو ختم کرنا صہیونیوں کی طاقت میں نہیں، یہ جنگ ہمیں نست و نابود کردے گی۔
لبنان اور غزہ میں ایک سال سے زائد عرصے سے بمباری جاری رکھنے اور اعلیٰ قیادت کے شہید ہونے کے باوجود دونوں مزاحمتی تنظیم مضبوط ہوئی ہیں، انہیں ختم کرنا اسرائیل فوج کے ہاتھ میں نہیں البتہ یہ جنگ ہمیں نست و نابود کردے گی۔
سابق فوجی افسر اسحاق بریک نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے حزب اللہ اور حماس پر کاری وار کیے لیکن وہ بےنتیجہ رہے ہیں، صہیونی فوج مسلسل حملوں کے باوجود حماس کو غزہ سے ختم نہیں کرسکی ہے، اسی طرح لبنان میں بھی کئی کلومیٹر تک لبنانی سرحد میں داخل ہوگئی لیکن مزید پیشرفت کرنے کی طاقت نہیں رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ایک اور حملہ
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ہر روز سینکڑوں میزائل فائر کررہی ہے اور یہ جنگ ہمیں شدید نقصان پہنچارہی ہے، ہماری فوج کئی محاذوں پر جنگ لڑ رہی ہے جو تھکاوٹ کا سبب بن رہی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ فوجیوں کی کمی! حریدی گروپ کا نوجوان بھیجنے سے انکار
سابق صہیونی افسر نے مزید کہا کہ گیلانت کی جگہ ایک ناتجربہ کار شخص کو وزیر جنگ بنایا گیا ہے، اس وقت عملی طور پر نیتن یاہو خود ہی کنٹرول کررہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












