پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

"ٹی20 میں تمہاری جگہ نہیں بنتی، واپس لوٹ جاؤ”

17 نومبر, 2024 17:56

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شائق کی جانب سے بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سابق کپتان بابراعظم کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں کیچ چھوڑنے اور مسلسل خراب بیٹنگ فارم پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ناقص فارم کے شکار بابراعظم دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹی20 سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں، انہوں نے ابتدائی دو ٹی20 میچز میں محض 6 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ایک کیچ بھی ڈراپ کیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان میں کپ کہاں کہاں جائے گا؟

گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی ہے تاہم اب سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان میں کپ کہاں کہاں جائے گا؟

دوران فیلڈ گزشتہ روز میچ کے دوران ایک شائق نے نامناسب انداز میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیری ٹی 20 وچ جگہ نہیں بنتی، واپس لوٹ جا، جس پر بابر نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا تھا البتہ ٹیڑی نظروں گھور رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔