پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

اپنی ہی اہلیہ کو ‘بوسہ’ دینے پر فیصل قریشی تنقید کی زد میں

17 نومبر, 2024 20:43

پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی اپنی ہی اہلیہ کو بوسہ دینے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو اَپ لوڈ کی گئی جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ویڈیو میں فیصل قریشی اپنی اہلیہ کو بوسہ دیتے دیکھائی دیے جس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار کو گلے لگانے پر ‘ہانیہ عامر’ شدید تنقید کی زد میں!

اداکار کی اہلیہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ آج ان کی سالگرہ ہے اور وہ ویڈیو میں بناؤ سنگھار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں فیصل قریشی آکر اہلیہ کو گال پر بوسہ دے کر انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دیوالی کیوں منائی؟ ماڈل اریبہ حبیب نے تنقید کا جواب دیدیا

سوشل میڈیا صارفین نے فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ بوسہ دینے کی ویڈیو کو شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟۔

—اسکرین شاٹ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Faysal (@sanafaysal)

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔