پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانی بمباری، 111 فلسطینی شہید

18 نومبر, 2024 09:51

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانی بمباری کے نتیجے ،میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 111 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے جب کہ لبنان پر بھی اسرائیل کی بمباری جاری رہی۔

اسرائیل نے بیروت میں بم برسادیے جس سے حزب اللہ کمانڈر محمد افیف بھی شہید ہوگئے۔

سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 43 ہزار 846 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

لبنان، غزہ جنگ ہمیں نست و نابود کردے گی اسرائیلی فوجی کا اعتراف

بیروت حملے میں حزب اللہ کے میڈیا ہیڈ محمد عفیف شہید ہوگئے

اس کے علاوہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 3 ہزار 481 افراد شہید اور 14 ہزار 786 زخمی ہوئے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔