مس یونیورس 2024 کا تاج کس ملک کی حسینہ کے سر پر سج گیا؟

مس یورنیورس 2024 کا تاج کس ملک کی حسینہ کے سر پر سج گیا؟
مس یونیورس کے مقابلے میں 21 سالہ خوبرو حسینہ نے تمام ممالک کی امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
عالمی مقابلہ حسن کا 73 واں مقابلہ میکسیکو سٹی کے ایرینا سی ڈی ایم ایکس میں منعقد ہوا جہاں 125 ملکوں سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے اور ججز کا دل جیتنے کی کوشش کی مگر وکٹوریہ نامی اپسرا یہ اعزاز نام کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
ڈنمارک کی حسینہ وکٹوریہ کجرتھیل ویگ نے ججز کو اپنے حسن سے مبہوت کرتے ہوئے ’’مس یونیورس 2024‘‘ کا تاج پہن لیا۔
View this post on Instagram
دانش نوجوان حسینہ 73ویں مس یونیورس منتخب ہوگئی ہیں جنہیں 125 ممالک کی حسیناؤں میں سب سے خوبصورت اور جاذب نظر قرار دیا گیا۔
گزشتہ برس 72 واں مس یونیورس مقابلہ نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس نے جیتا تھا جنہوں نے مس یونیورس 2023 کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔
خیال رہے کہ مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلہ حسن ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک سے حسینائیں اپنے ملک کی نمائندگی کرکے یہ اعزاز و ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












