قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر

قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کپتان محمد رضوان کو فٹنس کے باوجود آخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے آرام دیا گیا ہے۔
آج کے میچ میں سلمان علی آغا کپتانی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جب کہ حسیب اللہ وکٹ کیپر ہوں گے۔
پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












