پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا

18 نومبر, 2024 15:15

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں24 قیراط کا حامل  ایک تولہ 2500 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قدر 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 3250 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 25 ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کا بھاؤ 2587 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلادیش کے تجارتی تعلقات 20 سال بعد بحال

واضح رہے کہ ہفتے کے روز فی تولہ سونے کے نرخ میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔