پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

غزہ میں جاری قیامت خیز جنگ دراصل بچوں کیخلاف ہے، یورپی یونین

19 نومبر, 2024 11:31

یورپی یونین کے امور خارجہ سربراہ جازیف بوریل نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری قیامت خیز جنگ دراصل بچوں کے خلاف ہے۔

ایک بیان میں جازیف بوریل نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ قیامت خیز اور یہ دراصل بچوں کے خلاف ہے، وہاں ہونے والوں میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں جو کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک تقریبا 44 ہزار فلسطینی لقمہ اجل بن چکے اور 23 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔

ادھر یورپی یونین نے مختلف ممالک کے روس کو جنگی ہتھیار فراہم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کے امور خارجہ سربراہ جازیف بوریل کا کہنا تھا کہ ایران، شمالی کوریا، اور چین روس کو یوکرین میں جنگ کے لئے ہتھیاروں کا مکمل سسٹم بنا کر دے رہا ہے، ان ممالک کی مدد کے بنا روس اپنی فوجی کارروائیاں جاری نہیں رکھ سکتا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔