جنگ بندی کے باوجود حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے، نیتن یاہو

جنگ بندی کے باوجود حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر لبنان میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جاتا ہے تب بھی اسرائیل ایران کی حمایت یافتہ لبنانی مسلح تحریک حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمان کو بتایا کہ ‘سب سے اہم بات یہ نہیں ہے کہ یہ معاہدہ کاغذ پر رکھا جائے گا۔’
صیہونی نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل کے شمال میں اپنی سلامتی کو یقینی بنانے اور حزب اللہ کے حملوں کے خلاف منظم طریقے سے کارروائیاں کریں گے تاکہ مسلح گروپ کی دوبارہ تعمیر نہ ہوسکے۔
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ حزب اللہ کسی بھی جنگ بندی کا احترام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم حزب اللہ کو اس حالت میں واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گے جس طرح وہ 6 اکتوبر 2023 کو تھی۔
ادھر لبنان کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ لبنانی حکومت نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تجویز کی حمایت کردی۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت واشنگٹن کی جانب سے دی گئی جنگ بندی تجویز پر مشورے کے بعد جواب دے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












