احسن خان نے حکومت کو اسموگ روکنے کیلئے اہم مشورہ دیدیا

احسن خان نے اسموگ کی روک تھام کیلئے منفرد تجویز دیدی
اداکار احسن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں اسموگ کی روک تھام کیلئے حکومت کو مختلف تجاویز دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو کے کیپشن میں احسن خان نے لکھا کہ قومیں اپنے مسائل مل جل کر حل کرتی ہیں، ہمیں تعاون اور افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں:اداکار احسن خان نے اپنے کرش سے متعلق کیا کہا؟
انہوں نے مزید لکھا کہ مختلف شہروں اور اُن کے کلچرز کے بارے میں مثبت مکالمے کی حوصلہ افزائی کرنا لوگوں کے درمیان اتحاد اور احترام کو فروغ دے سکتا ہے، اپنے درمیان اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے ہم اپنے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں احسن خان کا کہنا تھا کہ ‘اسموگ کے مسئلے پر بات کرنے سے زیادہ اس چیز کی نشاندہی ضروری ہے کہ اسے ختم کیسے کیا جائے، مہذب اقوام کا یہی وطیرہ ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق سے مشترکہ مسائل کا حل نکالتی ہیں’۔
انہوں نے تجویز دی کہ ایک دوسرے کو انڈور پلانٹس گفٹ کردیا کریں کہ اگر باہر جگہ نہ ہو تو گھر کے اندر پودے رکھ لیں، بالکونی یا چھت پر پودے لگا لیں، ہم سب ملکر کام کریں تو ان شاء اللہ بہت بہتری آئے گی۔
ویڈیو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ سب کے پاس بھی اسموگ سے چھٹکارا پانے کیلئے کوئی آئیڈیاز موجود ہیں تو کمنٹ سیکشن میں ضرور آگاہ کیجئے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












