ملک میں سونے کی قیمت میں ایک دم بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک دم بڑا اضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈٖ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کا بھاؤ آج یکدم 3600 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 3250 روپے پر برقرار ہے۔
اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 36 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس سونے کا نرخ 2623 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












