راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی ملاقات کی ویڈیو وائرل
معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی ملاقات ایک کنسرٹ کے دوران ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو راحت فتح علی خان کے دبئی میں ہونے والے کنسرٹ کے بیک اسٹیج کی ہے جہاں سنجے دت بھی موجود تھے۔ اس ویڈیو میں دونوں شخصیات کو ایک دوسرے سے خوشگوار انداز میں بات کرتے اور دوبارہ ملنے کا منصوبہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:راحت فتح علی خان کا آئی ایس پی آر کا گانا گانے سے انکار
راحت فتح علی خان نے بھی یہ ویڈیو اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دونوں فنکاروں کی محبت اور احترام کو دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
خیال رپے کہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اپنی کلاسیکی موسیقی اور عمدہ گلوکاری کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔
ان کا مشہور گانا ‘زور تھا’ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگ میل عبور کرنے والا پہلا پاکستانی گانا تھا۔ راحت نے کئی ہٹ گانے، غزلیں اور قوالیاں گائی ہیں اور فیس بک پر ان کے 8.2 ملین فالوورز ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ستارے بھی راحت فتح علی خان کی گلوکاری اور شخصیت کو بے حد سراہتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












