پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

صہیونی فضائیہ کے غزہ پر حملے، مزید 50 فلسطینی شہید

20 نومبر, 2024 09:57

اسرائیل اپنے مذموم مقاصد سے باز نہیں آیا، صہیونی فضائیہ کے غزہ پر حالیہ حملے میں مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ در جنوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹر زاور ڈرونز نے البریج اور نصیرات کیمپوں کو نشانہ بنایا، شمالی غزہ میں بیت لاہیا کیمپ پر بھی بمباری سے 8 فلسطینی جان سے گئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال پر مسلسل 3 گھنٹے تک شیلنگ کی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 972 ہو گئی جب کہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔