اسرائیل اور حزب اللہ تنازع ختم کرنے کا حقیقی موقع موجود ہے، امریکا

اسرائیل اور حزب اللہ تنازع ختم کرنے کا حقیقی موقع موجود ہے، امریکا
امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ تنازع ختم کرنے کا حقیقی موقع موجود ہے۔
آموس ہوچسٹین نے لبنان پارلیمنٹ کے اسپیکر اور حزب اللہ کے اتحادی نبیہ بیری سے عین التینہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو دیے گئے بیان میں امریکی ایلچی نے تنازع کے خاتمے کے لیے لبنانی حکومت اور اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آموس ہوچسٹین کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے امریکی کوششوں میں پیشرفت ہو رہی ہے، امید ہے کہ آنے والے دنوں میں کوئی ٹھوس فیصلہ آئے گا۔
امریکی ایلچی نے بیروت میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، اس موقع پر لبنانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی تجاویز کی کچھ تفصیلات کو ابھی طے کرنا باقی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












