فردوس جمال کے بیٹے نے یوٹیوبرز کو دھمکی دیدی

فردوس جمال کے بیٹے نے یوٹیوبرز کو دھمکی دیدی
کراچی: اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے اپنے خاندان کو بدنام کرنے اور تنقید کا نشانہ بنانے پر یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی خبروں میں انکے خاندان کی تصاویر کا استعمال بند کریں۔
اس بارے میں اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازل فردوس جمال نے کہا کہ ہمارے خاندان کا مذاق بن گیا ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جہاں میری بیوی، میری والدہ اور میری بہنوں کے بارے میں تبصرے ہو رہے ہیں۔
بازل جمال نے تمام یوٹیوبرز کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے انٹرویو کرنا بند کرنے کیلئے نہیں کہہ رہا لیکن کم از کم ہمارے خاندان کے بارے میں بات نہ کریں۔
مزید پڑھیں:ماہرہ خان کا فردوس جمال کی تنقید پر ردعمل سامنے آگیا
اداکار کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کی معزز خواتین کو میڈیا یا سوشل میڈیا میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں سوشل میڈیا انفلوئنسر میڈم امبرین فاطمہ کو متنبہ کر رہا ہوں جنہوں نے سب سے پہلے ایک ویڈیو بنائی جو وائرل ہوئی اور بحث شروع ہو گئی۔
انکا کہنا تھا کہ میں مقبول انسٹاگرام پیجز کو وارننگ دے رہا ہوں کہ وہ ہماری ذاتی تصاویر کا استعمال بند کردیں۔، میں لوگوں سے یہ بھی درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ایک طرف سے انہیں جو کچھ بھی بتایا گیا ہے اس پر یقین کرنا بند کردیں۔
انہوں نے اپنے اہل خانہ سے دوری اختیار کرلی ہے جس کے بعد ان کے بیٹے حمزہ فردوس جمال کا بیان بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے والدین سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
ان اعلانات کے بعد انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں اداکار نے اپنے خاندان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
خیال رہے کہ فردوس جمال ایک معروف پاکستانی اداکار ہیں جو ان دنوں اپنے وائرل انٹرویوز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے گھر میں اکیلے رہتے ہیں۔
@bazilfirdouslive Final Warning to All Youtubers… #viral #bazilfirdous #youtubers #viral_video #bazilfirdouslive #lifeofbazil #trending #bazilfirdousofficial #officialaccount #viralvideo #foryou ♬ original sound – Bazilfirdouslive
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












