شو روم سے 12 روبوٹس کو دوسرے روبوٹ نے ‘اغوا’ کر لیا، ویڈیو وائرل

شو روم سے 12 روبوٹس کو دوسرے روبوٹ نے 'اغوا' کر لیا، ویڈیو وائرل
چین میں روبوٹکس کمپنی کے ایک شو روم سے 12 بڑے روبوٹس کو ایک اور مینوفیکچرر کے روبوٹ نے اغوا کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے چینی سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب واقعہ کے بارے میں بحث جاری ہے جو مبینہ طور پر اگست میں شنگھائی میں روبوٹکس کمپنی کے شو روم میں پیش آیا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا سا روبوٹ رات کے وقت شو روم میں داخل ہوا اور آہستہ آہستہ بڑے روبوٹس کے ایک گروپ کے پاس جاکر ان کے ساتھ مکالمے میں مشغول ہوتا ہے۔
مبینہ اغوا کار روبوٹ نے شو روم میں موجود روبوٹس سے اوور ٹائم کام کرنے سے متعلق پوچھا اور انہیں اپنے ساتھ وہاں سے فرار ہونے پر اکسایا۔
چھوٹے روبوٹ نے کام سے تنگ دو روبوٹس کو اپنے ساتھ باہر جانے پر راضی کرلیا جب کہ دیگر روبوٹس اپنے دو ساتھیوں کا پیچھا کرنے کے ارادے سے شوروم سے باہر نکل آئے۔
@hkeye_Little robot leads 12 bots on a WALL-E style midnight escape. #China #technology #AI #MachineLearning #funny #HKeye♬ original sound – HK EYE
ابتدا میں اس ویڈیو کو زیادہ تر ناظرین کی جانب سے اسٹیج اور مضحکہ خیز قرار دیا گیا لیکن پھر شنگھائی روبوٹکس کمپنی نے اعتراف کیا کہ اس کے روبوٹس کو دراصل کسی اور مینوفیکچرر کے بنائے ہوئے روبوٹ نے ‘اغوا’ کیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












