پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

غزہ جنگ؛ یرغمالیوں کی عدم رہائی! اسرائیل کی حماس کو لالچ

20 نومبر, 2024 17:20

اسرائیل نے فلسطین کی مزاحمتی تنطیم حماس کو غزہ میں شکست دینے کیلئے لالچ دینا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس مطابق اسرائیل نے حماس کے ہاتھوں گزشتہ سال 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے مغویوں کی بازیابی کیلئے مزاحمتی تنظیم میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے بڑی قیمت لگادی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا نے ہر مغوی کی رہائی میں مدد پر 50 لاکھ امریکی ڈالر اور غزہ سے باہر نکلنے کا محفوظ راستہ بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: صہیونی فضائیہ کے غزہ پر حملے، مزید 50 فلسطینی شہید

سُپر پاور امریکا کا اتحادی ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے اور غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کرنے کے باوجود یرغمالیوں کو ڈھونڈنے میں ناکام رہا ہے تاہم اب صہیونیوں نے چال چلتے ہوئے اپنے قیدیوں کو چھڑانے کے لیے بڑے انعامات کا اعلان کیا تاکہ حماس کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جاسکے۔

نیتن یاہو نے اس انعام کا اعلان غزہ کے ایک مختصر دورے کے دوران کیا۔ اس دوران اسے اسرائیلی فوج کے قبضے میں موجود نیٹزارم کوریڈور کا معائنہ بھی کرایا گیا جو شمالی اور جنوبی غزہ کے بیچ اہم سڑک ہے۔

مزید پڑھیں: صہینیوں نے غزہ کیلئے بھیجے گئے 100 سے زائد ٹرکوں کو لوٹ لیا

اس موقع پر قابض اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہمارے چنگل سے نکلنا چاہتے ہیں، ان سے میں کہتا ہوں کہ جو بھی ہمارے قیدی کو رہا کروائے گا، اسے اور اس کے خاندان کو محفوظ راستہ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہمارا سیاسی دفتر قطر سے کہیں منتقل نہیں ہورہا، حماس کا اہم بیان

نیتن یاہو کی یہ انعامی پیشکش ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل میں قیدیوں کے اہل خانہ اور ان کے حامیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر حکومت مخالف احتجاج جاری ہے اور مظاہرین وزیراعظم سے حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور کئی دیگر فلسطینی جہادی گروپوں نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا تھا جس میں اسرائیلی فوجیوں سمیت 1139 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ حماس نے فوجیوں سمیت 250 سے زائد اسرائیلیوں کو قیدی بناکر غزہ منتقل کردیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔