چیمپئینز ٹرافی؛ رات کو کتنے بجے برنس روڈ پہنچے گی؟

چیمپئینز ٹرافی؛ رات کو کتنے بجے برنس روڈ پہنچے گی؟ (فوٹو: فائل)
چیمپئینز ٹرافی کا کپ آج کراچی کے دورے کا آغاز مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ سے کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کراچی کے دورے کا آغاز آج رات 9:30 بجے مشہور برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کرے گی، جہاں اسے نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ٹرافی کی آج دوپہر شہر قائد میں آمد ہوئی، جس کے بعد ٹرافی مقامی ہوٹل پہنچا دی جائے گی اور شیڈول کے مطابق ٹرافی 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔
اس دوران ٹرافی کو مزار قائد کے بعد موہٹہ پیلس اور پھر نیشنل بینک اسٹیڈیم لے جایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ ذاکر نائیک کی پاکستان آمد بھارتی انکار کی بڑی وجہ ہے؟
برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر ٹرافی کو عوام کیلئے نہیں رکھا جائے گا تاہم وہ روایتی رکشے میں شہر کا دورہ کرے گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کے ”ہائبرڈ ماڈل” کیلئے دیگر بورڈز سے رابطے تیز
ٹرافی کل صبح 10:30 بجے نیشنل اسٹیڈیم بعدازاں 12 بجے ایدھی سینٹر لے جایا جائے گا اور پھر شام میں سی ویو پر فوٹو شوٹ ہوگا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












